ابنا: ذرائع کے مطابق چین کی جانب سے یہ اقدام، سائبر اسپیس ہک کرنے اور چھے امریکی کمپنیوں سے اطلاعات چوری کرنے کے الزام میں واشنگٹن کی جانب سے پانچ چینی افسروں کے خلاف قانونی کاروائی کئے جانے کی مخالفت میں احتجاج کے طور پر عمل میں لایا گیا۔اس موقع پر چین کے وزیر مملکت برائے خارجہ امورژنگ زگوانگ نے شدید احتجاج کیا۔چین میں امریکی سفیر کو ایسی حالت میں وزارت خارجہ طلب کیا گیا ہے کہ امریکی وزیر قانون نے کہا ہے کہ ان افسروں کے خلاف جو الزام ہے اس کے پیش نظر ان کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔
.......
/169